الخدمت فاؤنڈیشن ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے اشتراک سے ’’سائبر سکیورٹی ‘‘سیمینار 

Mar 09, 2023


 لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے اشتراک سے ’’سائبر سکیورٹی ‘‘کے عنوان پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد طالبات کو سائبر کرائم بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم عائشہ آغا خان اور یونیورسٹی کی طالبات سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات  نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا کہ سائبر سکیورٹی سے آگاہی حاصل کرکے سائبر کرائم سے بچاجاسکتا ہے۔

مزیدخبریں