کراچی (اسپورٹس رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہمدرد لیبارٹریز (وقف) پاکستان نے بلاول اسٹیڈیم ہمدرد پبلک اسکول میں خواتین کارنیول کا انعقاد کیا جس میں ہمدرد گروپ کی خواتین کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ کے لیگ میچز بھی شامل تھے۔ان مقابلوں میں بیڈمنٹن، بیلون شوٹنگ، آرم ریسلنگ، ٹگ آف وار، گھڑ سواری ، کیرم، اونٹ سواری، ڈارٹ گیم اور والی بال کے میچز شامل تھے۔ہمدرد فاو¿نڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد تقریب
کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ ڈاکٹر احسانہ ڈار‘ ڈین فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر بیت الحکمہ پروفیسر ملاحت کلیم شیروانی ، فیکلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر حسنہ ‘ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر شمیم اختر، وائس چانسلر کی کوآرڈینیٹر ایم ایس کوثر اور دیگر اسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔محترمہ سعدیہ راشد نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں اور وہ مزید کارنامے بھی انجام دے سکتی ہیں ، بشرطیکہ انہیں مثبت مواقع فراہم کیے جائیں۔ہمدرد پریمیئر لیگ ویمن ڈے اسپیشل میں ہمدرد پبلک اسکول، ہمدرد لیبارٹریز (وقف) پاکستان کی کرکٹ ٹیموں، ہمدرد یونیورسٹی کے عملے اور ہمدرد یونیورسٹی کی طالبات نے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلے جسمیں ہمدرد یونیورسٹی کی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ ہمدرد پبلک اسکول کی ٹیم رنر اپ رہی ۔آخر میں صدر ہمدرد فاو¿نڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیئے۔
خواتین کا عالمی دن: جامعہ ہمدرد میں کارنیول کا انعقاد
Mar 09, 2023