راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی سمیت نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں انکے ساتھیوں کےخلاف محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی نے مقدمہ درج کر لیا مقدمے میں عباد رسول قریشی، محمود باقی مولوی، فہد کیانی، حسن حمید ،وقاص عزیز قریشی پٹواری راجہ محمد اشفاق، محمد سلیم اختر پٹواری ،عاصم عزیز بھی ملزمان نامزد کئے گئے ہیں ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے این او سی کیلئے موضع ہتھیال کے انتقال کے کاغذات داخل کرائے جو تاحال منظور نہیں اسی انتقال کا فرد ایوالون سوسائٹی این او سی کیلئے آر ڈی اے میں جمع کروایا ملزمان نے عبداللہ سٹی کا نام تبدیل کرکے ایوالون سٹی نام رکھا اور سادہ لوح لوگوں سے جعلسازی اور فراڈکیا ملزمان کے ساتھیوں کا تفتیش میں سراغ لگایا جائے گا۔
مقدمہ درج
عمران اسماعیل،عامر محمود کیانی کےخلاف محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی نے مقدمہ درج کر لیا
Mar 09, 2023