اسلام آباد (نیٹ نیوز) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ترجمان یعقوب ذوالقرنین نے کہا کہ یہ واقعہ گیرہ مستان میں دربین پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا جس کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں پہنچ گئے اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ کچھ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔ شہید ہونے والے کی شناخت کوہاٹ کے رہائشی گل فراز کے نام سے ہوئی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی۔
اہلکار شہید