ہندوؤں کو نشانہ بنانا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش  ،سردار عبدالرحیم 

Mar 09, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے حیدرآباد کے معروف ماہر جلد  ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کے قتل اور کراچی یونیورسٹی میں اپنا تہوار منانے والے ہندو طلبہ پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان تمام واقعات کو پاکستان کے خلاف گہری سازش قرار دیا ہے ، اپنے جاری مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ میں صدیوں سے بسنے والی ہندو برادری کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش ہے ،  ماہر جلد ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کا قتل اور کراچی یونیورسٹی میں اپنا تہوار منانے والے ہندو طلبہ پر ملک دشمن عناصر اس قسم کی حرکتیں کرکے ملک کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی  سازش کی جارہی ہیں  انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذھبی آزادی دیتا ہے ، مگر ملک دشمن قوتیں پاکستان میں صدیوں سے بسنے والے اقلیتوں کا نشانہ بنا کر پاکستان کا امیج دنیا میں خراب کرنا چاہتے ہیں ، ہم پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقلیتی برادری کو نشانہ بنانے والی پاکستان دشمن قوتوں کو قانون کے تحت گرفتار کریں اور سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔

مزیدخبریں