لانڈھی تاصدر براستہ کورنگی و کالا پل بس چلانے کا مطالبہ

Mar 09, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے  لانڈھی اور کورنگی کے حلقہ این اے 240 سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد ابو بکر نے وزیراعلی سندھ کو تحریر کئے گئے اپنے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ کی عوام کیلئے لانڈھی سے براستہ کورنگی کراسنگ اور کالا پل  تا صدر بس سروس کا فی الفور آغاز کیا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ کرتے
 ہوئے کہا کہ لانڈھی کا علاقہ بہت گنجان آباد ہے اور اس علاقے میں لاکھوں کی تعداد غریب اور مڈل کلاس  لوگ آباد ہیں، جبکہ یہاں کی عوام کو کسی قسم کی کوئی سرکاری ٹرانسپورٹ سروس میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ روزمرہ کی بنیاد پر صدر اور اولڈ سٹی ایریاز جانے کیلئے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام کئی بار حکومت اور متعلقہ حکام سے مسلسل درخواست کرتے چلے آرہے ہیں مگر انکی کہیں کوء شنوائی نہیں ہورہی لہذا وزیراعلی سندھ اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے عوام کے اس دیرینہ مسئلے کا حل نکالیں اور علاقے کے لئے بس سروس کا فی الفور آغاز کیا جائے۔

مزیدخبریں