کراچی (پی پی آئی) نامور خطاط خالد جاوید یوسفی کی مرتب کردہ کتاب جمال یوسف شائع ہو گئی جس میں صاحب اسلوب خطاط یوسف سدیدی کے فن پارے اور مشقیں جمع کی گئی ہیں۔ یوسف سدیدی کا منفرد اسلوب خط نستعلیق ثلث کوفی طغری دیوانی وقاع وغیرہ بے مثل ہیں۔ خطاطی میں حافظ یوسف سدیدی کا شمار عالمی سطح پر ہوتا ہے۔ انہوں نے بے شمار مساجد مزارات کے کتبے بھی تحریر کئے ہیں۔
حافظ یوسف سدیدی کے فن پاروں پرمشتمل کتاب جمال یوسف شائع
Mar 09, 2023