کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت ”عالمی یوم خواتین“ کے موقع پر کوسٹ گارڈ چوک سے کراچی پریس کلب تک ”خواتین واک“ منعقد ہوئی ۔حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواتین کو اسلام کے عطا کردہ حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وراثت میں حق دیا جائے، خواتین کے لیے باعزت اور محفوظ ٹرانسپورٹ کا نظام بنایاجائے،صنعتوں میں ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کر کے خواتین ملازمین کو مستقل کیا جائے، خواتین کے لیے صحت اور تعلیم کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے،ہر شہر میں خواتین یونیورسٹی بنائی جائے،جہیز کی لعنت ختم کی جائے،کاروکاری ،قرآن سے شادی سمیت دیگر جاہلانہ رسومات ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مغرب نے عورت کا استحصال کیا ہے اس وجہ سے ہی مغرب کی عورت آج اکیلی اور تنہا ہے۔ لیکن ہمارے معاشرے میں عورت کے ساتھ اس کا باپ، بھائی، بیٹا اور شوہر ہے۔مغرب انسانوںاور عورت کی آزادی کی بات تو بہت کرتا ہے لیکن عورت کو حجاب کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا لیکن مملکت پاکستان میں آئین اور قانون اسلام کے مطابق نہیں بنائے گئے ۔ ملک میں 72سال سے حکمران مغرب اور یورپ کے آلہ کار بن کرملک میں لادینیت اور سیکولر نظام کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، آمنہ عثمان نے کہاکہ اسلا م ہی خواتین کے حقوق کا محافظ اور ضامن ہے، اسلام کے عدل وانصاف پر مبنی معاشرے میں مرد و عورت دونوں قابل احترام ہیں، حقوق وفرائض کی رسہ کشی سے منفی رویے جنم لیتے ہیں، آج حقوق کی دوڑ میں سرگرداں سسکتی عورت کے لیے جائے پناہ صرف اسلام کا دامن ہے، موجودہ دور میں آزادی نسواں کے دلفریب نعروں کی بدولت عورت دہری ذمے داریاں ا±ٹھانے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے معاشرے کی بنیادی اکائی خاندان متاثر ہو رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن
اسلام حقوق نسواںکا محافظ ہے ¾جماعت اسلامی خواتین کے تحت واک
Mar 09, 2023