روس یوکرین جنگ میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے اہم شہر باخموت کے تمام مشرقی حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔روئٹرز کے مطابق روس کے ویگنر گروپ کے ملٹری کنٹریکٹر کے سربراہ نے بدھ کو دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے باخموت کے تمام مشرقی حصے پر قبضہ کر لیا ہے، جب کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین کا باقی شہر اگلے چند دنوں میں حملہ آور فوج کے قبضے میں جا سکتا ہے۔روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ باخموت پر قبضے سے یوکرین کے اندر مزید منظم اور مؤثر انداز میں کارروائیاں کر سکیں گے۔دوسری طرف یوکرینی آرمی چیف نے کہا ہے کہ روسی فوج نے شہر کے شمالی حصے میں بھی 30 حملے کیے جن کو ناکام بنایا دیا گیا ہے۔ادھر روسی فوج نے مارے جانے والے یوکرینی فوجیوں کے تابوتوں کو کیف بھیجنے کی ویڈیو شئیر کر دی ہے۔