سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی اور نگران پنجاب حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں چودھری پرویزالٰہی نے سابق چیئرمین شکایت سیل زبیر احمد خان کے اغوا کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین شکایت سیل زبیر احمد خان کو گھر کے باہر سے فیملی کے سامنے اغوا کر لیا گیا. زبیر خان کی فیملی کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکایا بھی گیا جبکہ زیبر احمد خان نے سیلاب متاثرین کی امداد میں پاک آرمی اور ترکش سوسائٹی کے ساتھ ملکر شانہ بشانہ کام کیا۔
نا اہل حکمران زیادتیوں کی انتہا کئے جا رہے ہیں.وفاقی اور نگران پنجاب حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 9, 2023
سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف دور میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے. نا اہل حکمران زیادتیوں کی انتہا کئے جا رہے ہیں. ہمارے قریبی ساتھیوں کو بلاوجہ غیر قانونی طور پر نامعلوم افراد گھروں سے اغوا کر رہے ہیں. وفاقی اور نگران پنجاب حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔اس موقع پر محمد بشارت راجہ، میاں شفیع محمد اور سلیم بریار نے بھی زبیر خان کے اغوا کی مذمت کی۔
راجہ بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور بے گناہ افراد کو بلاوجہ اغوا کیا جا رہا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔
سلیم بریار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے، ی ٹی آئی کا ہر کارکن حکمرانوں کے ظلم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔ ملاقات میں سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ، میاں شفیع محمد، سلیم بریار، جی ایم سکندر اور دیگر بھی موجود تھے۔