اسلام آباد میں عورت مارچ کا انعقاد، شرکا اور پولیس آمنے سامنے آگئے

Mar 09, 2024 | 00:51

 
اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کے انعقاد پر شرکا اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں عورت مارچ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک کی طرف عورت مارچ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔تاہم نیشنل پریس کلب کے سامنے عورت مارچ کے انعقاد پر شرکا اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔پولیس نے شرکا کو آگے بڑھنے سے روک دیا اور  خار دار تاریں لگادیں۔مارچ کے شرکا نے شدید نعرے بازی  کی اور خاردار تاریں ہٹادیں۔اس دوران شرکا اور پولیس کے درمیان دھکم پیل جاری رہی جس کے بعد مارچ ابتدائی مقام پر ہی ختم کردیا گیا۔منتظمین نے کل پولیس اور انتظامیہ کے خلاف پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا، اس مناسبت سےملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں، مظاہرے اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

مزیدخبریں