اوپر موجود چہروں پر پہلی نظر میں کچھ خاص نظر نہیں آتا کیونکہ اس میں بظاہر کچھ بھی خاص نہیں اور یہی چیز اس تصویر کو غیرمعمولی بناتی ہے۔
یہ چہرے درحقیقت ایسے افراد کے ہیں جن کا دنیا میں کبھی وجود ہی نہیں تھا۔جی ہاں واقعی درحقیقت اگر آپ کو لگتا ہے کہ چہروں کا تجزیہ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں تو جان لیں کہ بیشتر افراد حقیقی چہروں اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے تیار چہروں کے درمیان فرق نہیں کرپاتے۔کینیڈا کی واٹر لو یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لوگوں کے لیے حقیقی افراد اور اے آئی سے تیار لوگوں کی تصاویر میں فرق کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 260 افراد کو شامل کرکے انہیں 20 تصاویر دکھائی گئیں۔ان میں سے 10 تصاویر حقیقی افراد کی تھیں جن کو گوگل سرچ سے حاصل کیا جبکہ باقی تصاویر اے آئی امیج جنریٹر پلیٹ فارمز سے لی گئیں۔