قومی اسمبلی: مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کا حلف، غیر آئینی اقدام، نہیں ہونا چاہئے تھا: پی ٹی آئی

اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم پوائنٹ آئوٹ کیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک نے ایوان میں کورم پوائنٹ آؤٹ کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس مخصوص نشستوں پر جیتنے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ سپیکر ایاز صادق نے ارکان سے حلف لیا۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکاننے حلف کے دوران کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی ایوان میں کورم مکمل ہوگیا۔ سپیکر نے اجلاس کی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ مخصوص نشستوں پر جیتنے والی 4 ارکان نے حلف اٹھایا۔ ارکان کی جانب سے رول آف رجسٹر پر دستخط بھی کر دئیے گئے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اجلاس کارروائی کے دوران ایوان میں احتجاج کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں چار پانچ ارکان نے ایوان میں حلف لیا وہ توہین عدالت ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے سٹے آرڈر دیا ہوا ہے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ میں اپنے قائد کو اڈیالہ جیل ملنے گیا جیل سپرنٹنڈنٹ نے ہمیں قائد سے ملنے نہیں دیا، کیا وہ جیل سپرنٹینڈنٹ آئین کے تابع ہے یا نہیں؟۔ اسد وڑائچ نامی جیل سپرنٹینڈنٹ کسی عدالت کا حکم مانے گا یا نہیں؟۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 86 امیدواران قومی اسمبلی میں ہیں۔4مارچ کو الیکشن کمشن نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا ہے مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین حلف نہیں لے سکتے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہاکہ معاملہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے معزز رکن نے درست نقطہ اٹھایا ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ صوبائی ہے، پشاور ہائی کورٹ سمیت مختلف عدالتوں میں معاملہ گیا۔ پشاور ہائی کورٹ کا حکم امتناعی صوبے کی حد تک ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک معزز رکن اسمبلی نے ایوان کے اندر بیٹھ کر سگریٹ پی۔ یہاں پانی پینے کی بھی اجازت نہیں، اس کی ممانعت ہے، اس کا خیال رکھا جائے۔ لابیز بھی ایوان کا حصہ ہیں۔ یہاں بغیر انٹری پاس کے کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیپلزپارٹی کی رکن سحر کامران نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔ ایوان نے اکثریت رائے سے منظور کرلی۔ اس دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کھڑے ہو کر احتجاج کرتے رہے۔ بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مارچ دن دو بجے تک ملتوی کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...