لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پشاور زلمی پی ایس ایل 9 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے8 وکٹوں پر 196 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 30، محمد حارث 20، کیڈمور 33، حسیب اللہ 6 رنز بناکر ا?ؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ عقیل حسین نے پی ایس ایل 9کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عقیل حسین نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری،تیسری اور چوتھی گیندپر وکٹ لی، انہوں نے پشاور زلمی کے عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو آؤٹ کیا۔ سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ 197 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 120 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سعود شکیل 24 اور جیسن رائے 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔ائلی روسو 8، سہیل خان 7 اور خواجہ نافے 5 رنز بناسکے، ابرار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب، لیوک ووڈ ،مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ لی۔صائم ایوب کو میچ کا بہترین کھلای قرار دیاگیا ۔ جیت کیساتھ پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ وہ پی ایس ایل کے ہر سیزن میں پلے آف میں پہنچنے والی واحد ٹیم ہے۔پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز 12 اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کیساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔اسلام آباد 9 میچز میں 9 پوائنٹس کیساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کیساتھ چوتھے‘کراچی 6 پوائنٹس کیساتھ پانچویں جبکہ لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کیساتھ آخری نمبر پر ہے۔