وفاقی، پنجاب بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، لاہور پولیس کے 3 افسر تبدیل

اسلام آباد؍ لاہور  (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرروتبادلے کئے گئے ہیں۔ معراج انیس عارف کو سینئرجوائنٹ سیکرٹری صنعت وپیداوار مقرر کر دیا گیا۔ گریڈ21 کے طارق رشید سینئر جوائنٹ سیکرٹری داخلہ، گریڈ21 کے سید مجتبیٰ حسین سینئرجوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل  ،گریڈ20 کے عثمان سروش علوی جوائنٹ سیکرٹری مواصلات، گریڈ20 کے ملک  امان جوائنٹ سیکرٹری صنعت وپیداوار، گریڈ 20کے افسر عبدالوحیدجوائنٹ سیکرٹری منصوبہ بندی وترقی ، گریڈ20 کی شبنم عامر خان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر وفاقی شرعی عدالت ،گریڈ20کے غلام فاروق جوائنٹ سیکرٹری ابی وسائل ، گریڈ20کے فیاض الحق کوجوائنٹ سیکرٹری داخلہ مقرر کردیا گیا۔ گریڈ20 کے سجاد اظہرکی خدمات بھی ایف بی ارکو واپس کردی گئیںجوائنٹ سیکرٹری دفاع عبدالجبارکواوایس ڈی بنادیا گیا گریڈ 20 کے اورنگزیب جوائنٹ سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا گیا۔ گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نبیل احمد اعوان کو تبدیل کر دیا گیا۔ نبیل احمد اعوان چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات کر دیا۔ فواد ہاشم ربانی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ کیپٹن (ر) ثاقب ظفر پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب تعینات کر دیا۔ اسد اللہ خان سیکرٹری ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کر دیا۔ افتخار علی ساہو سیکرٹری زراعت پنجاب تعینات کر دیا۔ شکیل احمد میاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا۔ نور الامین مینگل کو سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا۔ راشد کمال الرحمن کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ محمد عثمان چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی تعینات کیا گیا۔  معظم اقبال سپرا سیکرٹری خوراک پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ ظہور حسین سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا۔ مظفر خان سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب تعینات کر دیا ۔آصف طفیل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات کر دیا۔  پرویز اقبال ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب تعینات کر دیا۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے تین افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق احمد زنیر چیمہ کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور، اخلاق اللّہ کو ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن ڈویژن لاہور جبکہ عبدالوھاب کو ایس پی سکیورٹی لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن