لاہور(نوائے وقت رپورٹ) حکومتی اتحاد نے سابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹر کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ انہیں وزیر داخلہ بنایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سینیٹر کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔
حکومتی اتحاد کا محسن نقوی کو سینیٹر کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ
Mar 09, 2024