نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، شاداب خان، نسیم شاہ کی قومی ٹیم میں واپسی کا اعلان

Mar 09, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور کچھ کے باہر ہونے کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز اپریل کے وسط میں شیڈول ہے جس کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پی ایس ایل کے بعد ہوگا۔ذرائع کے مطابق شاداب خان اور فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز میں واپسی ہوگی۔شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہونے والی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل نہیں تھے تاہم اب وہ فٹنس کے بعد پی ایس ایل میں بہتر آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حنین شاہ اور خواجہ نافع کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان، جبکہ سلمان علی آغا اور حیدر علی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ حارث رؤف کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوسکتا ہے جبکہ محمد نواز اور حسیب اللہ کی سلیکشن بھی مشکل ہے۔ نیوزی لینڈ سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پی ایس ایل کے بعد ہو گا۔نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز اپریل کے وسط میں شیڈولڈ ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ جس نمبر پر بیٹنگ کر رہا ہوں وہاں خود کو بیٹنگ آل رائونڈر سمجھتا ہوں۔ ورلڈکپ بہت دور ہے، ابھی پی ایس ایل میں آل رائونڈر رہوں تو بہت ہے، امید ہے پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں گا۔ شان بھائی کو تھوڑی غلط فہمی ہوگئی تھی جس پر وہ ناراض ہوئے تھے، آل رائونڈر ہونے کا فائدہ ہوتا ہے کہ کسی ایک چیز میں اچھا ہوجائے تو اعتماد بحال رہتا ہے۔ کرکٹ میں بیٹنگ صلاحیت میری نیچرل ہی ہے، میری زیادہ محنت بائولنگ میں ہوتی ہے۔

مزیدخبریں