ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاس میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دونوں ایوانوں میں قراردادیں پیش اور کثرت رائے سے منظور ہوئیں۔ ایوان بالا میں الوداعی خطاب جاری رہے جبکہ ایوان زیریں میں مخصوص نشستوں پر ایوان میں آئے ارکان کے حلف پر اپوزیشن کا احتجاج، نشستوں پر کھڑے ہوکر نعرے بازی کرتے رہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کے ذریعے اجلاس ملتوی کرانے کی کوشش کی تاہم ارکان کی ایوان میں آمد کے بعد سپیکر نے اجلاس جاری رکھا۔ مخصوص نشستوں پر ایوان میں آنے والی خواتین کے حلف کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور اسے غیر قانونی قرار دیدیا۔ اپوزیشن ارکان کی تقاریر کے دوران ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور جنید اکبر کی ایوان میںکھڑے ہوکر گفتگو پر سپیکر نے انہیں خاموش رہنے کا کہا۔ اپوزیشن ارکان کا اپنی نشستوں پرکھڑے ہوکر احتجاج اور شور شرابے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی 13مارچ دن دو بجے تک ملتوی کردی۔
قومی اسمبلی: کورم کی نشاندہی پر اپوزیشن کو سبکی
Mar 09, 2024