آئی جی پنجاب کا پولیس شہدا ‘غازیوں کی بہادر ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام 

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہدا ء اور غازیوں کی بہادر ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل وویمن ڈے پر خواتین سے جنسی ہراسگی زیادتی،تشدد کیخلاف بھرپور جدوجہد کا عزم دہراتے ہیں۔ آج کی عورت پہلے سے کہیں زیادہ باشعور، باہمت اور بااختیار ہے اور پنجاب پولیس کے تمام شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔  آئی جی پنجاب نے اچھرہ واقعہ کے سویلین ہیروز سے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں خاتون کی جان بچانے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے شہری جونسن طارق، پطرس اور شہزاد علیم شامل تھے۔ انہوںنے جونسن طارق کو پولیس میثاق سنٹر کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔  بین المذاہب ہم آہنگی کے پروگرامز میں جونسن طارق بطور ایمبیسیڈر شرکت کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...