کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو کاروبار حصص میںتیزی کا رجحان رہا ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ ایک بار پھر66ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی تھی تاہم کاروباری اتار چڑھائو کی وجہ سے مارکیٹ نئی سطح پر تو برقرار نہ رہ سکی مگر 190پوائنٹس کے اضافے سے 65600 پوائنٹس سے بڑھ کر65700پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 24ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا 58.26فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس میں 190.67پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔