لاہور کی مذہبی جماعتوں ، تاجروں کے نمائند گان کی مولانا علیم الدین شاکر سے ملاقات 

Mar 09, 2024

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)لاہور کی مذہبی جماعتوں اور تاجروں کے نمائند گان کی جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری اچھرہ آمد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر سے ملاقات کی۔ اچھرہ واقعہ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ علماء کے وفد نے بر وقت مشتعل ہجوم کو روکنے اورخاتون کو ہجوم سے بچا کر بحفاظت تھانے منتقل کرنے پر مسرت کا اظہار کیاجبکہ اس موقع پر فوڈ پوائٹ کے مالک طارق جونسن کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

مزیدخبریں