لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور وویمن ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ8 مارچ خواتین کا عالمی دن ہے۔ پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین کثیر تعداد میں ہر شعبہ میں ترقی کر رہی ہیں۔ ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ایک خاتون ہیں۔ وقت اور حالات کی ضرورت کے مطابق پاکستانی خواتین میں خود اعتمادی پیدا ہو رہی ہے۔ 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی سطح پر بھی خواتین کے مسائل کو دیکھنا ہوگا۔وفاقی گورنمنٹ بھی خواتین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔