راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی ) پنجاب ملک محمد اکرم نے جلال پور منصوبہ کے تحت کھالہ جات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب بالخصوص جہلم اور خوشاب کی دیہی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم ادا کر رہا ہے۔کھالہ جات کی تعمیر واصلاح سے کاشتکاروں کے بارانی اور غیر آباد رقبہ جات کو نہ صرف قابل کاشت بنایا جارہا ہے بلکہ اس منصوبہ سے دیہی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کے ذریعہ ضلع جہلم اور خوشاب کے 1 لاکھ 74 ہزار رقبے کو سیراب کیا جائے گااور 30 ہزار ایکڑ رقبہ کو لیزر لینڈ لیولنگ کے ذریعے ہموار کیا جارہا ہے۔ مزید براں، اس منصوبہ کے تحت20 آبی تالاب بمع سولر سسٹم اور485 پختہ کھالہ جات تعمیر کیے جائینگے۔
جلال پور آبپاشی منصوبہ دیہی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم ادا کر رہا ہے، ملک محمد اکرم
Mar 09, 2024