اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے،حاجی ظفر اقبال 

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹرسے)اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دئیے ہیں نبی کریمؐ کی آمد سے پہلے  جہالت کے اندھیرے تھے اور بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دردگور کر دیا جاتا تھا  ان خیالات کااظہار خواتین کے کے عالمی دن کے موقع پر ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ دین اسلام خواتین کے لیے باران رحمت  بن کر آیا اور عورت کی محکومیت اور مظلومیت کو ختم کیا۔اسلام نے ناموس نسواں کو اجاگر کیا  اور بے حیائی کے تمام دروازوں کو بند کر کے عورت کو معاشرے میں عزت و ناموس سے نوازا۔اسلام نے ہی عورت کو رحمت و سکینیت کا مظہر ٹھہرایا۔ اور ماں،بہن ،بیوی اور بیٹی الغرض عورت کے ہر رشتے کی معاشرے میں ایک مقدس پہچان بنائی۔ قرآن و حدیث میں میں بار بار عورت کی حرمت اور حقوق کاذکر کیا گیا ہے۔نبی پاک ؐ نے فرمایا کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔

ای پیپر دی نیشن