ہجرت کرنے پر مجبورکشمیری مہاجرین کو چھت فراہم کی جائے، جاوید بٹ

 اسلام آباد(وقائع نگار)وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر انوارلحق کو تجاویز پیش کر دی گئیں۔   جاوید بٹ نے کہا کہ مہاجرین جو اپنا سب کچھ تحریک آزادی کشمیر و تکمیل پاکستان کی خاطر قربان کر کے نقل مکانی اور ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ۔ آزادی کے 77 سال گزرنے کے باوجود بھی ہم جموں و کشمیر کے مہاجرین کی آباد کاری نہ کر سکے ۔ مہاجرین مقیم پاکستان کی اکثریت کرایہ پر کچی آبادی میں متروکہ املاک کی جگہوں پر مندروں اور گردواروں میں رہنے پر مجبور ہیں، جن کو حکومت کی جانب سے واپڈہ کے متعدد نوٹس بھی آچکے ہیں اور کافی مہاجرین اپنی رہائش چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ، آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان میں مہاجرین کو زمین الاٹمنٹ پر پابندی بھی لگا رکھی ہے، کشمیری مہاجرین اب تک زندگی بسر کرنے کی چھت ملنے کے منتظر ہیں۔انہیں چھت فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ سرکار کی جتنی بھی مالیت کی گاڑیاں ہیں اس کی فیول اخراجات کی ایک حد مقرر کی جائے اور جو گاڑیاں بیورو کریسی کے استعمال میں ہیں ان کو لیز یا ماہوار اقساط پر الاٹ کر دیا جائے تا کہ متعلقہ آفیسر کا اثاثہ بھی بن جائے اور گاڑی کے  تمام اخراجات کی ذمہ داری بھی متعلقہ آفیسرپر لگائی جائے تا کہ فضول اخراجات سے بچت کر کے حکومتی خزانے کی اربوں کی رقم سے مہاجرین مقیم پاکستان کی آبادی کاری ممکن ہو سکے۔ جاوید بٹ نے موقف اختیار کیا کہ جیسے تمام منتخب عوامی نمائندے اپنے سالانہ اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن کو فراہم کرتے ہیں ویسے ہی تمام حکومتی نمائندوں ،سرکاری ملازمین اور تمام بیورو کریسی کوبھی پابند کیا جائے کہ وہ اپنے سالانہ اثاثہ جات و گوشوارہ اخراجات کی تفصیل محکمہ سروسز کے ذریعے عوام کے لئے مشتہر کریں۔

ای پیپر دی نیشن