راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) محمدی مسجد لالکڑتی میں احترام رمضان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ ماہ رمضان میں خدا امت محمدیہ کو بخشنے کے بہانے تلاش کرتا ہے اپنی مرضی چھوڑ کر خدا کی مرضی اپنانا ہی اصل روزہ ہے ۔ماہ رمضان محبت پھیلانے دشمنیاں ختم کرنے کا مہینہ ھے ۔سیرت و کردار کا مہینہ ہے جس میں انسان کو صبر استقامت کا مظاہرہ کرنے رضا الٰہی کے سانچے میں ڈھالنے اور شیشہ باطن سے ہر قسم کی خباثتوں کو صاف کرنے اور اعمال پر لگے غفلت کے زنگ اتارنے کا موقع ملتا ہے۔ اللہ تعالی شیطان کو گرفتار کر لیتا ہے۔ اظہار بخاری نے کہا ماہ رمضان میں خدا گلشن کائنات کو رحمتوں سے سجا دیتا ہے۔ اس مبارک ماہ میں جتنی بھی عبادت کریں۔کم ھے۔ نماز روزہ ہماری منزل نہیں منزل تک پہنچنے کا راستہ ہے ۔اور ہماری منزل ریاست مدینہ شریعت مصطفی ھے ۔ تمام عبادات کا مقصد و منشا قرب الہی کا حصول اور فتنہ سے دامن کو بچانا اگر اس مہینے میں بھی تبدیلی نہ لا سکے تو پھر بھوکا پیاسا رہنا فضول ہے۔ روزہ انسان کو صبر کا درس دیتا ہے۔
رمضان میں اللہ تعالی امت محمدیہ کو بخشنے کے بہانے تلاش کرتا ہے،اظہار بخاری
Mar 09, 2024