راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب گروپ آف کالجز گرلز کیمپس کی پرنسپل حرا چوہان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے خواتین کو صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنا ہو گا۔خواتین کو با اختیار اور مضبوط بنانے کے لیے تعلیم بنیادی ضرورت ہے۔قانون ساز اداروں، عدلیہ اور فوج سمیت زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی بھرپور نمائندگی تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہوئی۔ معاشرے کی ترقی کے لییخواتین کی معیاری تعلیم اولین ضرورت ہے۔عورت نے زندگی کے مختلف مدارج طے کر کے ایک کنبے کی پرورش کرنا ہوتی ہے اگر ماں تعلیم یافتہ ہو گی تو معاشرہ پڑھا لکھا اور اعلی اقدار کا عملی نمونہ ہو گا۔