نیوٹیک نے  "ٹھیک کردوں گی"پروگرام متعارف کرادیا

اسلام آباد (خبر نگار  ) خواتین کے عالمی دن کیموقع پر پاکستانی خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن ( نیوٹیک) نے  "ٹھیک کر دوں گی"پروگرام متعارف کراد یا ہے ، یہ پروگرام وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چئیرپرسن نیوٹیک گل مینہ  بلال  نے شروع کیا ہے ، پہلے مرحلے میں پاکستان کے نو بڑے شہروں اسلام اباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، میرپور، گلگت،اسکردو اور ہنزہ میں شروع کیا جائے گا، چئیرپرسن گلمینہ بلال نے بتایاکہ اس پروگرام کے ذریعے  پائیدار ترقی کے اہداف کوپورا کیاجائے گایہ پروگرام پاکستانی خواتین کو بنیادی  پیشہ وارانہ مہارتوں اور صلاحیتوں سے لیس کرنے کے لیے ڈیزائین کیا گیا ہے  جوخواتین الیکٹریکل اور پلمنگ کے شعبہ میں مہارتیں فراہم کر کے گھریلو مسائل کو آزادنہ طور پر حل کرنے کے قابل بناتا ہے ، ان پروگراموں میں خواتین اور طالبات حصہ لے سکتی ہیں ،کلاسز کا اغاز11 مئی سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن