سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دس رکنی وفد کا دورہ برطانیہ

لندن۔ عارف چودھری  

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دس رکنی وفد جو اکرام الحق کی قیادت میں تجارت کو فروغ دینے بارے  پاکستان ہاء کمشنر کے زیر انتظام برطانیہ کے دورہ پر ہے کہ اعزاز میں گریٹر مانچسٹر چیمبر آف کامرس ایک نیٹ ورکنگ اسقبالیہ کا اہتمام کیا -مقامی طو ر پر قونصل جنرل پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر طارق وزیر خان اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی چوہدری اختر نے  ظہرانہ دیا۔ پاکستان کے لئے برطانیہ کے وزیر اعظم کے تجارتی ایلچی جیمز ڈیلی ایم پی مہمان خصوصی تھے -پاکستان ہائی کمیشن لندن می تعینات منسٹر ٹریڈ شہزاد احمد شہزاد نے خصوصی شرکت کی- دوسرے شرکت کرنے والوں میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -سی ای او پاکستان برطانیہ بزنس کونسل راشد اقبال -ارمغان جیلانی -عامر کپور -دانیال نعیم -نوید افضل میر -سیلمان اسلم-نسیم ملک-ظفر محمود -چودھری خالد ہنجرا -چودھری نواز -ارشد اعوان -عامر خواجہ صدر یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری — مینجر  حبیب بینک حامد سلیم -ڈاکٹر داؤد  - منسٹر پریس عرفان قاضی -حسن-
اور  دیگر کے علاوہ مانچسٹر میں مقیم تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی -اس موقع پر ایم پی جیمز ڈیلی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ نے اعلی معیار کی مصنوعات تیار کی ہیں اور برطانیہ کی کھیلوں کی مارکیٹ مینو فیکچررز کے لئے بہت بڑی منڈی بننے کی صلاحیت رکھتی ہے -انہوں نے کہا کہ بطور تجارتی ایلچی وہ سیالکوٹ کو برطانیہ کے تجارتی نقشے پر نمایاں طور پر شامل کرنا چاہتے ہیں -برطانیہ سے شراکت داری کو مستحکم کرنے سے پاکستان کے ساتھ کاروبار کو مزید فروغ ملے گا اسٹریٹجک طویل المدتی شراکت داری کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی ضرورت ھو گی -ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے ایس سی سی آء کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا -انہوں نے کہا کہ مانچسٹر میں مقیم 230,000 پاکستانی سیالکوٹ شہر کے ساتھ تعلق کا زریعہ بنیں گے -انہوں نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا -شفیق احمد شہزاد نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دو طرفہ تجارت تقریبا’’ 3 بلین امریکی ڈالر سالانہ ہے اور یہ بنیادی طور پر ٹیکسٹائل پر مبنی ہے -انکا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں پاکستانی مصنوعات کے لئے بے پناہ مانگ موجود ہے -پاکستان ہائی کمیشن پاکستانی اور برطانوی تاجروں کے درمیان روابط بڑھانے کے لئے انتھک محنت کر رھا ہے-ایس سی سی آء کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے اکرام الحق نے کہا کہ سیالکوٹ کی صنعتیں دنیا بھر میں 100سے زائد عالمی معیار کے برانڈز کے لئے مواد فراہم کرتی ہیں -سیالکوٹ کی صنعت دنیا کی فٹ بال کی تیاری کا 70فیصد حصہ پورا کرتا ہے -اور سالانہ اربوں مالیت کی مصنوعات برآمد کرتا ہے انہوں نے مانچسٹر میں انکی میزبانی کرنے پر مانچسٹر چیمبر آف کامرس اور برطانیہ میں مقیم تاجروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کی سہولت فراہم کرنے پر پاکستانی ہائی کمشنر اور مانچسٹر قونصلیٹ کا شکریہ ادا کیا -قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ ھم نے پاکستانی مصنوعات کو برطانیہ کے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو متعارف کروایا ہے -ہماری کوشش ہے پاکستانی مصنوعات کو برطانیہ میں زیادہ سے زیادہ پزیراء ملے -کمرشل اینڈ ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر نے کانفرنس کو پاکستان کی مصنوعات کو برطانیہ میں فروغ دینے کے لئے سنگ میل ثابت ھو گی - سیالکوٹ سے آئے ہوئے وفد میں شامل ارمغان جیلانی -عامر کپور -دانیال نعیم -نوید افضل میر -سیلمان افضل -نسیم ملک -ظفر محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں مختلف تجارتی افراد سے میل جول کا موقع ملا -جس سے مفید معلومات کا تبادلہ خیال ہوا -صدر یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس  عامر خواجہ -بزنس مین چودھری خالد محمود ہنجرا -چودھری نواز -ارشد اعوان اور حبیب بینک کے مینجر حامد سلیم نے سیالکوٹ سے آئے ہوئے وفد کو خوش آمدید کہا -انکا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں بہت بڑا خلا ہے اسے کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ہم اس بارے پر امید ہیں۔
پاکستان کے شہر سیالکوٹ کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی

ای پیپر دی نیشن