کراچی (کامرس رپورٹر ) آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 450روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 2لاکھ 28ہزار 600روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 386روپے بڑھ کر 1لاکھ 95ہزار 988 روپے رہی۔ 24قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 2600 روپے پر مستحکم رہے۔ جمعہ کو ڈالر انٹربینک میں 279.40 روپے سے گھٹ کر 279.30 روپے کا رہ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی کی قیمت فروخت 4پیسے گھٹ کر 281.70روپے رہ گئی۔ تاہم فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 1.01روپے اضافے سے 306.99 روپے جبکہ 1.84روپے کے خسارے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت 359.25روپے پر پہنچ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 4پیسے کی کمی کے بعد 74.80روپے اور یو اے ای درہم6پیسے کی کمی سے 76.57روپے رہ گیا۔
سونے کی قیمت 450 روپے تولہ بڑھ گئی، ڈالر کے بھاؤ میں معمولی کمی
Mar 09, 2024