پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی گرانفرو شو ں کیخلاف کاروائیاں

Mar 09, 2024

 فتح جنگ(نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی عوامی شکایت پر گراں فرو شو ں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کوہاٹ روڈ اٹک روڈ کرم خان روڈ پر مختلف دوکانوں کی چیکنگ مضر صحت اشیا خوردونوش استعمال کرنے،صفائی کا فقدان اور مہنگے داموں اشیا کی فروخت پر ہزاروں روپے جرمانہ حفظان صحت کے اصو لوں کے منافی اشیا تیار کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گراں فروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف عوامی شکا یت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے کرم خان روڈ پر دوکاندروں کے خلاف کاروائی کی اور ہزاروں روپے جرمانہ وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرادئیے عوامی حلقوں نے خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مہنگائی کے مرتکب مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی عوام مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں انکے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں