جنوبی افریقہ عالمی عدالت انصاف کا استحصالی استعمال کر رہا ہے، اسرائیل

Mar 09, 2024

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل نے جنوبی افریقہ پر الزام عاید کیا ہے کہ جنوبی افریقہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے جا کر اس عدالتی فورم کا استحصالی استعمال کر رہا ہے، حماس کی مدد کر رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ الزام اسرائیل کی وزارت خارجہ نے باقاعدہ جاری کیے گئے بیان میں لگایا ۔وزارت خارجہ نے کہا کہ جنوبی افریقہ بار بار حماس کی مدد کے لیے یہ بیانیہ اختیار کر رہا ہے۔ اگرچہ ہیگ میں موجود عدالت انصاف نے اسرائیل کے حق دفاع کو تسلیم کیا ہے۔اسرائیل کے اس الزام کے بعد بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے جنوبی افریقہ کے حکام سے تبصرے کے لیے درخواست کی لیکن انہوں نے اس پر کوئی تبصرے نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں