پنڈی گھیب(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن "غیر معیاری و جعلی ادویات سے پاک پنجاب" کے سلسلے میں تحصیل ڈرگ کنٹرولر صدام حسین کی زیر نگرانی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کی خصوصی میٹنگ کا انعقاد پنڈی گھیب میں کیا گیا جس میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران ،سرپرست اعلی حاجی افضل کھوڑ ،صدر شیخ شیر بہادر ،جنرل سیکریٹری محمد الطاف اخلاص ،جوائنٹ سیکرٹری جمیل یوسفی ،نائب صدر طارق عزیز ،سینئیر کیمسٹ حاجی نذیر اعوان و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں صوبہ بھر میں جاری حالیہ مہم پر گفتگو کی گئی ،تحصیل ڈرگ کنٹرولر صدام حسین نے بتایا کہ ڈرگ ایکٹ کے مطابق فارمیسیزز و میڈیکل سٹور میں ادویات ریکارڈ صفائی ٹمپریچر و دیگر عوامل کا خیال رکھا جائے ادویات کی فروخت کے لیئے کوالیفائیڈ تجربہ کار سٹاف کی موجودگی اور سٹور میں پائے جانیوالی ادویات کی وارنٹی بل موجود ہونا ضروری ہے میڈیکل سٹور پر سٹیرائیڈز و نارکوٹکس ادویات فروخت نہیں کیجا سکتی جبکہ فارمیسیسزز پر ان ادویات کی خریدوفروخت کا ریکارڈ رجسٹرڈ مکمل ہو , ادویات کمپنی کے مقرر کردہ مستند ڈسٹری بیوٹر سے خریدیں ۔
تحصیل ڈرگ کنٹرولر کی زیر نگرانی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کااجلاس
Mar 09, 2024