سوئیڈن کی نیٹو میں باضابطہ شمولیت کااعلان

Mar 09, 2024

ماسکو/سٹاک ہوم(این این آئی)سوئیڈن بھی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو)کا باضابطہ رکن بن گیا جس کے بعد ممبر ممالک کی تعداد 32 ہوگئی۔ دوسری طرف روس نے رد عمل میں کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سوئیڈن کی نیٹو میں باضابطہ شمولیت سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نئے اتحادی سوئیڈن کی شمولیت کے بعد نیٹو آئندہ نسلوں کی آزادی اور جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں