ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)دنیابھرمیںعالمی یوم خواتین منانے والوںکوہم یہ کہناچاہتے ہیں،کہ چودہ سوسال پہلے ہی اسلام نے اپنی مبارک تعلیمات کی روشنی میںعورت کوجوحقوق فراہم کردیئے تھے،اس کی مثال دنیا میں کہیںنہیںملتی،اورانہی مبارک تعلیمات کی وجہ سے ہی آج عورت مشکل ترین دورمیںبھی اپناکلیدی کرداراداکئے جارہی ہے ان خیالات کااظہارحلقہ NA-54سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے والی محترمہ عذرامسعودنے حلقہ PP-12کے امیدوارسعدعلی خان کی رہائش گاہ پرخواتین ڈے اوراظہارتشکرکے عنوان سے منعقدہ خواتین کے بھرپوراورپرجوش جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرپی ٹی آئی کی ضلع راولپنڈی کی جنرل سیکرٹری محترمہ کلثوم چوہدری،اورتحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کی صدرمحترمہ شازیہ اظہراورمیزبان تقریب ماریہ یونس خان نے بھی خطاب کیا،تقریب میںخواتین کی بھرپوراورپرجوش شرکت بڑی حیران کن تھی،مہمان خصوصی عذرامسعودنے کہاکہ اپنے حلقے کی تمام ماوں ،بہنوں،بیٹیوںکی بہت زیادہ شکرگزارہوںکہ آپ لوگوںنے بڑھ چڑھ کرمیرے الیکشن میںاپنامثبت کرداراداکیا،کرسی پاس ہویانہ ہو،انشاء اللہ میںآپ لوگوںکی خدمت کیلیئے ہروقت حاضرہوں ،اورمیرے حلقے کی عوام بالخصوص خواتین کیلئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں،پروگرام کے اختتام پرمیزبان ماریہ خان نے سب خواتین شرکاء کاخصوصی شکریہ اداکیا،اس موقع پرپی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء حاجی ریاض حسین اعوان،حاجی ملک اسدامیراورعرفان بٹ اپنے دیگرمعاونین کے ہمراہ انتظامی معاملات کی دیکھ بھال میںپوری طرح متحرک رہے۔
اسلام کے عورت کو فراہم حقوق کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، عذرامسعود
Mar 09, 2024