واشنگٹن (نیٹ نیوز) سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا عزم رکھنے والے امریکی شہری نے طویل مدت تک سر سے دو غباروں کو ہوا میں اچھالنے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے پہلی بار یہ ریکارڈ 2018 میں بنایا تھا۔ اس وقت انہوں نے دونوں غباروں کو 3 منٹ اور 12 سیکنڈ تک ہوا میں اچھال کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اب ڈیوڈ نے 13 منٹ اور 58 سیکنڈ تک یہ کارنامہ انجام دے کر ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا۔