لیڈز(نیٹ نیوز) سائنس دانوں نے انسانی بال سے 500 گْنا زیادہ مہین سوئی بنائی ہے جو کینسر کی بیماری کے نئے علاج کے لیے راہ ہموار کر سکتی ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے نینو پائپیٹ نامی باریک اور انتہائی جدید سوئی کا استعمال کیا ۔محققین نے اس عمل کو کرنے کے لیے نینو سرجیکل پلیٹ فارم کی مدد سے پائپیٹ کا استعمال کیا کیوں کہ انسانی ہاتھ سے استعمال تقریباً ناممکن تھا۔
کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت بال سے زیادہ باریک سوئی ایجاد
Mar 09, 2024