فاروق آباد: ڈکیتی، منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم مقابلہ میں ہلاک 

 شیخوپورہ/ فاروق آباد (نمائندہ خصوصی/ نامہ نگار) تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ویر کے باٹھ میں پولیس نے ڈکیتی، چوری، راہزنی، منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میںمطلوب وقاص بھٹی کی گرفتاری کیلئے اس کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے وقاص بھٹی ہلاک ہوگیا۔ اہل دیہہ کی بہت بڑی تعداد کے جمع ہونے اور اسلحہ کی وجہ سے جب پولیس کو یقین ہوگیا کہ وقاص بھٹی ہلاک ہوگیا تو جلد بازی میں واپس جاتے ہوئے ایک گاڑی گندا نالہ میں گرگئی جسے پولیس موقع پر چھوڑ کر دوسری گاڑی میں چلی گئی۔ مرنے والے وقاص بھٹی نے پھنسی گاڑی کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی تو اہل دیہہ نے اسے روک دیا جو تھوڑی دیر بعد پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ وہاں پہنچ کر گاڑی کو نالے سے نکال کر واپس لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن