پاک بحریہ ‘میری ٹائم سکیورٹی کا لاپتہ ماہی گیروں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری 

Mar 09, 2024

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا لاپتہ ماہی گیروں کے لیے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حاجمبرو کریک کے قریب ماہی گیروں کی کشتی کے ڈوبنے پر پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ماہی گیروں کی کشتی الاسد 45 افراد کے عملے کے ساتھ 5 مارچ کو خراب موسم کے باعث حاجمبرو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ڈوب گئی تھی۔  پاک بحریہ کے طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ ساتھ  پی ایم ایس اے کے بحری جہاز اور  کشتیاں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے مصروف عمل ہیں۔ 

مزیدخبریں