بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤننگ نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ ہمالیہ سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی سے خطے میں کشیدگی کم نہیں ہو گی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ چین سرحدی علاقوں کے امن اور استحکام کے تحفظ کیلئے بھارت کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے لیکن بھارت کا طرز عمل کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سازگار نہیں ہے۔ بھارتی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ حالات کو پرسکون رکھنے یا ان علاقوں میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو سبوتاژ کر دے گی۔
ہمالیہ کی سرحد پر مزید بھارتی فوجیوں کی تعیناتی امن کیلئے خطرہ: چین
Mar 09, 2024