لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے میاں نواز شریف کے حق میں ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاوٗ گھیراوٗ کیس میں لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر و دیگران کی بریت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے 15 مارچ کوحتمی دلائل طلب کر لئے۔