تربیلا ڈیم میں پانی  کی کمی بجلی کے 11پیداوری یونٹ بند لوڈ شیڈنگ  بڑھ گئی

ہری پور/ ڈسکہ (اے پی پی+ نمائندہ خصوصی) تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 11 پیداواری یونٹ بند ہو گئے۔ صرف06  پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے 3 سو 39 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 16 ہزار 09  کیوسک جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج  30 ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر1439.22 فٹ پر آ گئی۔ دریں اثناء ڈسکہ سے نامہ نگار/  نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسکہ اور اس کے گردونواح میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نکل آیا۔ کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ چند دنوں سے علاقہ بھر میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ مسجدوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازی وضو کیلئے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ گھروں میں بچے‘ بوڑھے‘ خواتین اور نوجوان پریشان ہوگئے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...