قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح مصطفی آباد میں گھریلو ناچاقی پر لاہور کی رہائشی شادی شدہ خاتون سمیرا بی بی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، اسے تشویشناک حالت میں علاج کے لیے جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش ہے۔