فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے رہائشی پینتالیس سالہ فیصل اور اٹھارہ سالہ دانیال کار پر موٹر وے سے ملتان سے لاہور جا رہے تھے کہ جڑانوالہ کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر اپنے آگے جاتے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔