سموگ تدارک کیس ہائیکورٹ کا ٹائرجلانے عالے پلانٹ کی مشینری قنضے میں لینے کا حکم

Mar 09, 2024

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کرتے ہوئے ٹائر جلانے والے پلانٹ کی مشینری قبضے میں لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے بار بار خلاف ورزی کرے پر ہدایات جاری کیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریسٹورنٹ والوں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، ایسے نہیں چلے گا، ان سب کو سر بمہر کردینا چاہیے، پہلے ریسٹورنٹ والوں سے شرائط پوری کروائیں، پھر ہی انہیں کچھ فائدہ ملے گا، ہر کمرشل بلڈنگ میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ہونا چاہیے، عدالت نے حکم دیا کہ پی ایس ایل میں گرین بیلٹ استعمال کرنے پر پی سی بی سے کرایہ وصول کیا جائے ،پی سی بی کو کرایہ دینا ہوگا نہیں تو پی ایچ اے عدالت کو بتائے، وکیل پی ایچ اے نے کہا کہ حساب لگانے کے بعد جلد پی سی بی کو خط بھیج دیا جائے گا ، وکیل جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ رمضان میں ریسٹورنٹ کو افطار سے سحر ی تک کھلنے کی اجازت ہونی چاہیے، ائیر پورٹ کے قریب الخدمت فائونڈیشن اور نیسلے نے قریب 20 ہزار درخت لگائے گئے ہیں، ٹولنٹن مارکیٹ میں اس ہفتے ہم نے بہت چھاپے مارے ہیں، وہاں گند، خون، پانی، پلاسٹک بیگ تھے، ہم نے ایسوسی ایشن والوں کو کہا کہ ہم اسے سیل کر دیں گے، واسا اس کی صفائی کرے، اور ٹولنٹن مارکیٹ والوں سے پیسے لیے جائیں، ٹولنٹن مارکیٹ میں شروع سے آخر تک بیرئیر لگنے چاہیے، ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت بڑا مسئلہ پولی تھین بیگ کا ہے، ہم نے اس حوالے سے آپریشن کیا ہے، ہم نے ٹائر جلانے والے ایک کارخانہ کا دورہ کیا، وہ کارخانہ بند تھا، مگر ٹائروں کی بو ابھی تک آ رہی تھی، ٹائر جلانے والی فیکٹری اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والی اسٹیل مل کی مشینری اٹھا لیں،ای پی اے کو کہیں کہ ان کی ساری مشینری اٹھا لیں، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہم آلودگی کے تدارک پر مبنی سلیبس کو ایک انتظامی آرڈر کے لیے ذریعے نافذ کر سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اسے ہر ہفتے ایک زیرو پیرئیڈ میں پڑھایا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہفتے اور اتوار کو سکول و کالج کے بچے دیواروں پر لکھائی کو مٹائیں، این ڈبلیو ایم سی کو چاہے کہ ان بچوں کو لے جائیں، یہ ایک کمیونٹی سروس ہوگی۔

مزیدخبریں