مودی سرکارکی حیوانیت دہلی میں پولیس نے نمازیوں کو لا تیں ماریں ویڈیووائرل

نئیدہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) دہلی پولیس کے ایک اہلکار کی جانب سے سڑک پر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کو لاتیں مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ کانگریس سے تعلق رکھنے والے بھارتی رکن پارلیمنٹ عمران پرتاب گڑھی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اہلکار بنیادی انسانی اصولوں سے بھی ناواقف ہے۔ ’’آخر ان کے دل میں کون سی نفرت بھری ہوئی ہے؟‘‘۔ ویڈیو میں ہجوم کو پولیس اہلکار کا گھیراؤ کرکے احتجاج کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعہ کی انکوائری شروع ہوچکی ہے۔ مسجد میں رش کے باعث کچھ لوگ سڑک پر نماز ادا کر رہے تھے۔ پولیس پل پڑی، سجدے میں موجود نمازیوں پر انسانیت سوز تشدد کیا

ای پیپر دی نیشن