اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹیز مارکیٹ میں بہترین تنظیمی اور آپریشنل ماڈل کے مطابق شرعی کمپلائنٹ مطابق بروکریج سروسز کی فراہمی سے متعلق کانسپٹ پیپر جاری کیا ہے ۔ اس کانسپٹ پیپر پر اسٹیک ہولڈروں کی آراء کے حصول کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ اس کانسپٹ پیپر میں شریعت کے مطابق بروکریج خدمات کی فراہمی کے لیے دستیاب طریق کار واضح کئے گئے ہیں ، بشمول شرعی کمپلائنٹ بروکریج سروسز جیسے کہ صرف ٹریڈنگ/آن لائن یا ٹریڈنگ اور سیلف کلیئرنگ کیٹیگری کے لائسنس؛ یا ایک وقف اسلامی ونڈو کے ذریعے خدمات کی فراہمی وغیرہ ۔ اس حوالے سے دستیاب طریق کار اور مواقعوں کا تنقیدی جانئزہ اور بین القوامی معیارات کے تناظر میں تجزیہ بھی کیا گیا ہے۔