راجہ ناصر عباس، فردوس شمیم نقوی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

 اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ ناصر عباس اور فردوس شمیم نقوی کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس اور فردوس شمیم نقوی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اپنی وکیل ایمان مزاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ ناصر عباس اور فردوس شمیم نقوی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ عدالت کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو پیر کے روز ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک کے لیے ملتوی کردی۔ 

ای پیپر دی نیشن