ہلال احمر کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین پر خصوصی تقریب

Mar 09, 2024

اسلام آباد (خبر نگار )ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام خواتین کا عالمی دن اس عہد کے ساتھ منایا گیا کہ ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کے کردار کو بڑھایا جائے گا ۔خواتین کے لیے سرمایہ کاری خوشحالی میں اضافہ کے موضوع پرمنعقدہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتری اور قوم کی خوشحالی کے لیے خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ہم نے ہمیشہ صنفی مساوات کا خیال رکھاہے۔ انہوں نے خواتین کی عظمت اور قومی ترقی میں خواتین کی کوششوں کو سراہتے ہوئیمحترمہ فاطمہ جناح ،محترمہ نصرت بھٹو،شہید بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا ذکر کیا۔ہلال احمر میں صنفی امتیاز کی قطعی کوئی گنجائش نہیں خواتین ورکرز ہلال احمر کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔تقریب میں شمالی قبرص کی سفیر محترمہ دلساد سینولنے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں