چوہدری عدنان قتل کیس ، ایس ایچ او تھانہ سول لائن راجہ اعزاز عظیم کوسات یوم میں چارج شیٹ کا جواب جمع کرانے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں سابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن راجہ اعزاز عظیم کو جاری کی گئی چارج شیٹ کے چار دن گذر گئے انہیں چارج شیٹ موصول ہونے کے سات یوم کے اندراپنا تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی جانب سے جاری کی گئی چارج شیٹ میں سب انسپکٹر راجہ اعزاز عظیم کو ایس ایچ او کی حیثیت سے ملزموں کو تفتیش اور ریمانڈ مکمل ہوئے بغیرشک کا فائدہ پہنچانے،کیس کے حقائق چھپانے ،تفتیش پراثر انداز ہونے کی کوشش ،ڈیپارٹمنٹ سے عدم وفاداری ،اپنی پروفیشنل زمہ داریوں سے انحراف ، اِدارے کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے الزامات کا سامناہے۔

ای پیپر دی نیشن